 |
| وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ {١} |
1. ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے |
| الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ {٢} |
2. جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے |
| يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ {٣} |
3. وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا |
| كَلَّا ۖ لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ {٤} |
4. ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ {٥} |
5. اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے |
| نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ {٦} |
6. وہ الله کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے |
| الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ {٧} |
7. جو دلوں تک جا پہنچتی ہے |
| إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ {٨} |
8. بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی |
| فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ {٩} |
9. لمبے لمبے ستونوں میں |
 |