سورةالهمزة {١٠٤} 104. AL-HUMAZAH
وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ {١} 1. ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ {٢} 2. جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ {٣} 3. (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
كَلَّا ۖ لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ {٤} 4. ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ {٥} 5. اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ {٦} 6. وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ {٧} 7. جو دلوں پر جا لپٹے گی
إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ {٨} 8. (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ {٩} 9. (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں
Al-Qur'an Today @2006