 |
| وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ {١} |
1. خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲) |
| الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ {٢} |
2. جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا، |
| يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ {٣} |
3. کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا (ف۳) |
| كَلَّا ۖ لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ {٤} |
4. ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا (ف۴) |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ {٥} |
5. اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی، |
| نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ {٦} |
6. اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے (ف۵) |
| الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ {٧} |
7. وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی (ف۶) |
| إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ {٨} |
8. بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی (ف۷) |
| فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ {٩} |
9. لمبے لمبے ستونوں میں (ف۸) |
 |