سورةالماعون {١٠٧} 107. AL-MAA´UUN
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ {١} 1. بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے (ف۲)
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ {٢} 2. پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (ف۳)
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ {٣} 3. اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا (ف۴)
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ {٤} 4. تو ان نمازیوں کی خرابی ہے،
الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ {٥} 5. جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں (ف۵)
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ {٦} 6. وہ جو دکھاوا کرتے ہیں (ف۶)
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ {٧} 7. اور بر تنے کی چیز (ف۷) مانگے نہیں دیتے (ف۸)
Al-Qur'an Today @2006