 |
| ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ {١} |
1. نۤ قلم کی قسم ہے اور اس کی جو اس سے لکھتے ہیں |
| مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ {٢} |
2. آپ الله کے فضل سے دیوانہ نہیں ہیں |
| وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ {٣} |
3. اور آپ کے لیے تو بے شمار اجر ہے |
| وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ {٤} |
4. اور بے شک آپ تو بڑے ہی خوش خلق ہیں |
| فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ {٥} |
5. پس عنقریب آپ بھی دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے |
| بِأَيْيِكُمُ الْمَفْتُونُ {٦} |
6. کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے |
| إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ {٧} |
7. بے شک آپ کا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بہکا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے |
| فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ {٨} |
8. پس آپ جھٹلانےوالوں کا کہا نہ مانیں |
| وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ {٩} |
9. وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں |
| وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ {١٠} |
10. اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان |
| هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ {١١} |
11. جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے |
| مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ {١٢} |
12. نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھاہوا گناہگار ہے |
| عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ {١٣} |
13. بڑا اجڈ اس کے بعد بد اصل بھی ہے |
| أَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ {١٤} |
14. اس لئے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے |
| إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ {١٥} |
15. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں |
| سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ {١٦} |
16. عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے |
| إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ {١٧} |
17. بے شک ہم نے ان کو آزمایا ہے جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ضرور صبح ہوتے ہی اس کا پھل توڑ لیں گے |
| وَلَا يَسْتَثْنُونَ {١٨} |
18. اور انشاالله بھی نہ کہا تھا |
| فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ {١٩} |
19. پھر تو اس پر رات ہی میں آپ کے رب کی طرف سے ایک جھونکا چل گیا درآنحالیکہ وہ سونے والے تھے |
| فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ {٢٠} |
20. پھر وہ کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہو گیا |
| فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ {٢١} |
21. پھر وہ صبح کو پکارنے لگے |
| أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَارِمِينَ {٢٢} |
22. کہ اپنے کھیت پر سویرے چلو اگر تم نے پھل توڑنا ہے |
| فَانْطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ {٢٣} |
23. پھر وہ آپس میں چپکے چپکے یہ کہتے ہوئے چلے |
| أَنْ لَا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ {٢٤} |
24. کہ تمہارے باغ میں آج کوئی محتاج نہ آنے پائے |
| وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ {٢٥} |
25. اور وہ سویرے ہی بڑے اہتمام سے پھل توڑنے کی قدرت کا خیال کر کے چل پڑے |
| فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ {٢٦} |
26. پس جب انہوں نے اسے دیکھا تو کہنے لگےکہ ہم تو راہ بھول گئے ہیں |
| بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ {٢٧} |
27. بلکہ ہم تو بدنصیب ہیں |
| قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ {٢٨} |
28. پھر ان میں سے اچھے آدمی نے کہا کیامیں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم کس لیے تسبیح نہیں کرتے |
| قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ {٢٩} |
29. انہوں نے کہا ہمارا رب پاک ہے بے شک ہم ظالم تھے |
| فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ {٣٠} |
30. پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں ملامت کرنے لگے |
| قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ {٣١} |
31. انہوں نے کہا ہائے افسوس بے شک ہم سرکش تھے |
| عَسَىٰ رَبُّنَا أَنْ يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ {٣٢} |
32. شاید ہمارا رب ہمارے لیے اس سے بہتر باغ بدل دے بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والے ہیں |
| كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ {٣٣} |
33. عذاب یونہی ہوا کرتا ہے اور البتہ آخرت کا عذاب تو کہیں بڑھ کر ہے کاش وہ جانتے |
| إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ {٣٤} |
34. بے شک پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے ہاں نعمت کے باغ ہیں |
| أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ {٣٥} |
35. پس کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کی طرح کر دیں گے |
| مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ {٣٦} |
36. تمہیں کیا ہوگیا کیسا فیصلہ کر رہے ہو |
| أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ {٣٧} |
37. کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو |
| إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ {٣٨} |
38. کہ بے شک تمہیں آخرت میں ملے گا جو تم پسند کرتے ہو |
| أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ {٣٩} |
39. کیا تمہارے لیے ہم نے قسمیں کھا لی ہیں جو قیامت تک چلی جائيں گی کہ بے شک تمہیں وہی ملے گا جو تم حکم کرو گے |
| سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ {٤٠} |
40. ان سے پوچھیئے کون سا ان میں اس بات کا ذمہ دار ہے |
| أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ {٤١} |
41. کیا ان کے معبود ہیں پھر اپنے معبودوں کو لے آئيں اگر وہ سچے ہیں |
| يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ {٤٢} |
42. جس دن پنڈلی کھولی جائے گی اور وہ سجدہ کرنے کو بلائے جائیں گے تو وہ نہ کر سکیں گے |
| خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ {٤٣} |
43. ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی اوروہ پہلے (دنیا میں) سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے حالانکہ وہ صحیح سالم ہوتے تھے |
| فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ {٤٤} |
44. پس مجھے اور اس کلام کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ہم انہیں بتدریج (جہنم کی طرف) لے جائے گے اس طور پر کہ انہیں خبر بھی نہیں ہو گی |
| وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ {٤٥} |
45. اور ہم انکو ڈھیل دیتے ہیں بے شک ہماری تدبیر زبردست ہے |
| أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ {٤٦} |
46. کیا آپ ان سے کچھ اجرت مانگتے ہیں کہ جس کا تاوان کا ان پر بوجھ پڑ رہا ہے |
| أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ {٤٧} |
47. یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں |
| فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ {٤٨} |
48. پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کریں اور مچھلی والے جیسے نہ ہوجائیں جب کہ اس نے اپنے رب کو پکارا اور وہ بہت ہی غمگین تھا |
| لَوْلَا أَنْ تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِنْ رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ {٤٩} |
49. اگر اس کے رب کی رحمت اسے نہ سنبھال لیتی تو وہ برے حال سے چٹیل میدان میں پھینکا جاتا |
| فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ {٥٠} |
50. پس اسے اس کے رب نے نوازا پھر اسے نیک بختو ں میں کر دیا |
| وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ {٥١} |
51. اور بالکل قریب تھا کہ کافر آپ کو اپنی تیز نگاہوں سے پھسلا دیں جب کہ انہوں نے قرآن سنا اور کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہ ہے |
| وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ {٥٢} |
52. اور حالانکہ یہ قرآن تمام دنیا کے لیے صرف نصیحت ہے |
 |