 |
| سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ {١} |
1. ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے |
| لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ {٢} |
2. کافرو ں کے لیے کہ اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں |
| مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ {٣} |
3. جس الله کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے |
| تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ {٤} |
4. (جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے |
| فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا {٥} |
5. آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں |
| إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا {٦} |
6. بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں |
| وَنَرَاهُ قَرِيبًا {٧} |
7. اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں |
| يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ {٨} |
8. جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا |
| وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ {٩} |
9. اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگداراؤن کی طرح ہوں گے |
| وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا {١٠} |
10. اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا |
| يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ {١١} |
11. وہ انہیں کھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے |
| وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ {١٢} |
12. اوراپنی بیوی اور اپنے بھائی کو |
| وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ {١٣} |
13. اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا |
| وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ {١٤} |
14. اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے |
| كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ {١٥} |
15. ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے |
| نَزَّاعَةً لِلشَّوَىٰ {١٦} |
16. کھالوں کو اتارنے والی |
| تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ {١٧} |
17. اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا |
| وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ {١٨} |
18. اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا |
| إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا {١٩} |
19. بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے |
| إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا {٢٠} |
20. جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے |
| وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا {٢١} |
21. اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے |
| إِلَّا الْمُصَلِّينَ {٢٢} |
22. مگر وہ نمازی |
| الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ {٢٣} |
23. جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں |
| وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ {٢٤} |
24. اوروہ جن کے مالو ں میں حصہ معین ہے |
| لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ {٢٥} |
25. سائل اور غیر سائل کے لیے |
| وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ {٢٦} |
26. اوروہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں |
| وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ {٢٧} |
27. اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں |
| إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ {٢٨} |
28. بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے |
| وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ {٢٩} |
29. اوروہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں |
| إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ {٣٠} |
30. مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں |
| فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ {٣١} |
31. پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں |
| وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ {٣٢} |
32. اور وہ جواپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں |
| وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ {٣٣} |
33. اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں |
| وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ {٣٤} |
34. اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں |
| أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ {٣٥} |
35. وہی لوگ باغوں میں عزت سے رہیں گے |
| فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ {٣٦} |
36. پس کافروں کو کیا ہوگیا کہ آپ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں |
| عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ {٣٧} |
37. دائیں اور بائیں سے ٹولیاں بنا کر |
| أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ {٣٨} |
38. کیا ہر ایک ان میں سے طمع رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جاوے گا |
| كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ {٣٩} |
39. ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی جانتے ہیں |
| فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ {٤٠} |
40. پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں (یعنی اپنی ذات کی) کہ ہم ضرور قادر ہیں |
| عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ {٤١} |
41. اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل کر لا سکتے ہیں اور ہم عاجز بھی نہیں ہیں |
| فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ {٤٢} |
42. پھر انہیں چھوڑ دو کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں لگے رہیں یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے |
| يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ {٤٣} |
43. جس دن وہ دوڑتے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں |
| خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ {٤٤} |
44. ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا |
 |