 |
| سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ {١} |
1. ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے، |
| لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ {٢} |
2. جو کافروں پر ہونے والا ہے، اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں (ف۲)، |
| مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ {٣} |
3. وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے (ف۳) |
| تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ {٤} |
4. ملائکہ اور جبریل (ف۴) اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں (ف۵) وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے (ف۶) |
| فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا {٥} |
5. تو تم اچھی طرح صبر کرو، |
| إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا {٦} |
6. وہ اسے (ف۷) دور سمجھ رہے ہیں (ف۸) |
| وَنَرَاهُ قَرِيبًا {٧} |
7. اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں (ف۹) |
| يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ {٨} |
8. جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی، |
| وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ {٩} |
9. اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اون (ف۱۰) |
| وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا {١٠} |
10. اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا (ف۱۱) |
| يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ {١١} |
11. ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے (ف۱۲) مجرم (ف۱۳) آرزو کرے گا، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے، |
| وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ {١٢} |
12. اور اپنی جورو اور اپنا بھائی، |
| وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ {١٣} |
13. اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے، |
| وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ {١٤} |
14. اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے، |
| كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ {١٥} |
15. ہرگز نہیں (ف۱۴) وہ تو بھڑکتی آگ ہے، |
| نَزَّاعَةً لِلشَّوَىٰ {١٦} |
16. کھال اتار لینے والی بلارہی ہے (ف۱۵) |
| تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ {١٧} |
17. اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا (ف۱۶) |
| وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ {١٨} |
18. اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا) (ف۱۷) |
| إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا {١٩} |
19. بیشک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبرا حریص، |
| إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا {٢٠} |
20. جب اسے برائی پہنچے (ف۱۸) تو سخت گھبرانے والا، |
| وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا {٢١} |
21. اور جب بھلائی پہنچے (ف۱۹) تو روک رکھنے والا (ف۲۰) |
| إِلَّا الْمُصَلِّينَ {٢٢} |
22. مگر نمازی، |
| الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ {٢٣} |
23. جو اپنی نماز کے پابند ہیں (ف۲۱) |
| وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ {٢٤} |
24. اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے (ف۲۲) |
| لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ {٢٥} |
25. اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے (ف۲۳) |
| وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ {٢٦} |
26. اور ہو جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں (ف۲۴) |
| وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ {٢٧} |
27. اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں، |
| إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ {٢٨} |
28. بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں (ف۲۵) |
| وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ {٢٩} |
29. اور ہو جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، |
| إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ {٣٠} |
30. مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں، |
| فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ {٣١} |
31. تو جو ان دو (ف۲۶) کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں (ف۲۷) |
| وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ {٣٢} |
32. اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں (ف۲۸) |
| وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ {٣٣} |
33. اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں (ف۲۹) |
| وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ {٣٤} |
34. اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں (ف۳۰) |
| أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ {٣٥} |
35. یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا (ف۳۱) |
| فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ {٣٦} |
36. تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں (ف۳۲) |
| عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ {٣٧} |
37. داہنے اور بائیں گروہ کے گروہ، |
| أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ {٣٨} |
38. کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ (ف۳۳) چین کے باغ میں داخل کیا جائے، |
| كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ {٣٩} |
39. ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں (ف۳۴) |
| فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ {٤٠} |
40. تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پُوربوں سب پچھموں کا مالک ہے (ف۳۵) کہ ضرور ہم قادر ہیں، |
| عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ {٤١} |
41. کہ ان سے اچھے بدل دیں (ف۳۶) اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا (ف۳۷) |
| فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ {٤٢} |
42. تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس (ف۳۸) دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے، |
| يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ {٤٣} |
43. جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے (ف۳۹) گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں (ف۴۰) |
| خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ {٤٤} |
44. آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار، یہ ہے ان کا وہ دن (ف۴۱) جس کا ان سے وعدہ تھا (ف۴۲) |
 |