 |
| لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ {١} |
1. قیامت کے دن کی قسم ہے |
| وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ {٢} |
2. اور پشیمان ہونے والے شخص کی قسم ہے |
| أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ {٣} |
3. کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہ کریں گے |
| بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ {٤} |
4. ہاں ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کر دیں |
| بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ {٥} |
5. بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آئندہ بھی نافرمانی کرتا رہے |
| يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ {٦} |
6. پوچھتا ہےکہ قیامت کا دن کب ہو گا |
| فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ {٧} |
7. پس جب آنکھیں چندھیا جائیں گی |
| وَخَسَفَ الْقَمَرُ {٨} |
8. اور چاند بے نور ہو جائے گا |
| وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ {٩} |
9. اور سورج اور چاند اکھٹے کیے جائیں گے |
| يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ {١٠} |
10. اس دن انسان کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے |
| كَلَّا لَا وَزَرَ {١١} |
11. ہر گز نہیں کہیں پناہ نہیں |
| إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ {١٢} |
12. اس دن آپ کے رب ہی کی طرف ٹھکانہ ہے |
| يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ {١٣} |
13. اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ وہ کیا لایا اور کیا چھوڑ آیا |
| بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ {١٤} |
14. بلکہ انسان اپنے اوپر خود شاہد ہے |
| وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ {١٥} |
15. گو وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے |
| لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ {١٦} |
16. آپ (وحی ختم ہونے سے پہلے) قرآن پراپنی زبان نہ ہلایا کیجیئے تاکہ آپ اسے جلدی جلدی لیں |
| إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ {١٧} |
17. بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھا دینا ہمارے ذمہ ہے |
| فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ {١٨} |
18. پھر جب ہم ا سکی قرأت کر چکیں تو اس کی قرأت کا اتباع کیجیئے |
| ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ {١٩} |
19. پھر بے شک اس کا کھول کر بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے |
| كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ {٢٠} |
20. ہر گز نہیں بلکہ تم تو دنیا کو چاہتے ہو |
| وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ {٢١} |
21. اور آخرت کو چھوڑتے ہو |
| وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ {٢٢} |
22. کئی چہرے اس دن تر و تازہ ہو ں گے |
| إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ {٢٣} |
23. اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے |
| وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ {٢٤} |
24. اور کتنے چہرے اس دن اداس ہو ں گے |
| تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ {٢٥} |
25. خیال کر رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والی سختی کی جائے گی |
| كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ {٢٦} |
26. نہیں نہیں جب کہ جان گلے تک پہنچ جائے گی |
| وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ {٢٧} |
27. اورلوگ کہیں گے کوئی جھاڑنے والا ہے |
| وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ {٢٨} |
28. اور وہ خیال کرے گا کہ یہ وقت جدائی کا ہے |
| وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ {٢٩} |
29. اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی |
| إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ {٣٠} |
30. تیرے رب کی طرف اس دن چلنا ہوگا |
| فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ {٣١} |
31. پھر نہ تو اس نے تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی |
| وَلَٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {٣٢} |
32. بلکہ جھٹلایا اورمنہ موڑا |
| ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ {٣٣} |
33. پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا گیا |
| أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ {٣٤} |
34. (اے انسان) تیرے لیے افسوس پرافسوس ہے |
| ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ {٣٥} |
35. پھر تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے |
| أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى {٣٦} |
36. کیاانسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا |
| أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَىٰ {٣٧} |
37. کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا |
| ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ {٣٨} |
38. پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے بنا کر ٹھیک کیا |
| فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ {٣٩} |
39. پھر اس نے مرد و عورت کا جوڑا بنایا |
| أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ {٤٠} |
40. پھر کیا وہ الله مردے زندہ کردینے پر قادر نہیں |
 |