 |
| لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ {١} |
1. ہم کو روز قیامت کی قسم |
| وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ {٢} |
2. اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے |
| أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ {٣} |
3. کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟ |
| بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ {٤} |
4. ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں |
| بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ {٥} |
5. مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے |
| يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ {٦} |
6. پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟ |
| فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ {٧} |
7. جب آنکھیں چندھیا جائیں |
| وَخَسَفَ الْقَمَرُ {٨} |
8. اور چاند گہنا جائے |
| وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ {٩} |
9. اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں |
| يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ {١٠} |
10. اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟ |
| كَلَّا لَا وَزَرَ {١١} |
11. بےشک کہیں پناہ نہیں |
| إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ {١٢} |
12. اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے |
| يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ {١٣} |
13. اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے |
| بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ {١٤} |
14. بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے |
| وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ {١٥} |
15. اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے |
| لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ {١٦} |
16. اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو |
| إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ {١٧} |
17. اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے |
| فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ {١٨} |
18. جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو |
| ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ {١٩} |
19. پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے |
| كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ {٢٠} |
20. مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو |
| وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ {٢١} |
21. اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو |
| وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ {٢٢} |
22. اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے |
| إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ {٢٣} |
23. اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے |
| وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ {٢٤} |
24. اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے |
| تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ {٢٥} |
25. خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے |
| كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ {٢٦} |
26. دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے |
| وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ {٢٧} |
27. اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے |
| وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ {٢٨} |
28. اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے |
| وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ {٢٩} |
29. اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے |
| إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ {٣٠} |
30. اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے |
| فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ {٣١} |
31. تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی |
| وَلَٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {٣٢} |
32. بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا |
| ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ {٣٣} |
33. پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا |
| أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ {٣٤} |
34. افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے |
| ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ {٣٥} |
35. پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے |
| أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى {٣٦} |
36. کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟ |
| أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَىٰ {٣٧} |
37. کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟ |
| ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ {٣٨} |
38. پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا |
| فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ {٣٩} |
39. پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت |
| أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ {٤٠} |
40. کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟ |
 |