 |
| وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا {١} |
1. ان ہواؤں کی قسم ہے جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں |
| فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا {٢} |
2. پھر ان ہواؤں کی جو تندی سے چلتی ہیں |
| وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا {٣} |
3. اوران ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں |
| فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا {٤} |
4. پھر ان ہواؤں کی جو بادلوں کو متفرق کر دیتی ہیں |
| فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا {٥} |
5. پھر ان ہواؤں کی جو (دل میں) الله کی یاد کا القا کرتی ہیں |
| عُذْرًا أَوْ نُذْرًا {٦} |
6. الزام اتارنے یا ڈرانے کے لیے |
| إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ {٧} |
7. جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہونے والی ہے |
| فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ {٨} |
8. پس جب ستارے مٹا دیئے جائیں گے |
| وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ {٩} |
9. اورجب آسمان پھٹ جائیں گے |
| وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ {١٠} |
10. اورجب پہاڑ اڑائے جائیں گے |
| وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ {١١} |
11. اور جب رسول وقت معین پرجمع کیے جائیں گے |
| لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ {١٢} |
12. کس دن کے لیے تاخیر کی گئی تھی |
| لِيَوْمِ الْفَصْلِ {١٣} |
13. فیصلہ کے دن کے لیے |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ {١٤} |
14. اور آپکو کیا معلوم کہ فیصلہ کا دن کیا ہے |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٥} |
15. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ {١٦} |
16. کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا |
| ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ {١٧} |
17. پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو چلائیں گے |
| كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ {١٨} |
18. مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی برتاؤ کرتے ہیں |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٩} |
19. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ {٢٠} |
20. کیا ہم نے تمہیں ایک ذلیل پانی سے نہیں پیدا کیا |
| فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ {٢١} |
21. پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھ دیا |
| إِلَىٰ قَدَرٍ مَعْلُومٍ {٢٢} |
22. ایک معین اندازے تک |
| فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ {٢٣} |
23. پھر ہم نے اندازہ لگایا تو ہم تو کیسے اچھے اندازہ لگانے والے ہیں |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٢٤} |
24. اس دن جھٹلانے والوں کے لیےتباہی ہے |
| أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا {٢٥} |
25. کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا |
| أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا {٢٦} |
26. زندوں اور مردوں کو |
| وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا {٢٧} |
27. اور ہم نے اس میں مضبوط اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور ہم نے تمہیں میٹھا پانی پلایا |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٢٨} |
28. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| انْطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ {٢٩} |
29. اس (دوزخ) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتےتھے |
| انْطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ {٣٠} |
30. ایک سائبان کی طرف چلو جسکے تین حصے ہیں |
| لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ {٣١} |
31. نہ وہ سایہ کرے اور نہ تپش سے بچائے |
| إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ {٣٢} |
32. بے شک وہ محل جیسے انگارے پھینکے گی |
| كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ {٣٣} |
33. گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٣٤} |
34. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ {٣٥} |
35. یہ وہ دن ہے جس میں بات بھی نہ کر سکیں گے |
| وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ {٣٦} |
36. اور نہ انہیں عذر کرنے کی اجازت ہو گی |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٣٧} |
37. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ {٣٨} |
38. یہ فیصلہ کا دن ہے ہم تمہیں اور پہلوں کو جمع کریں گے |
| فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ {٣٩} |
39. پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو مجھ پر کر دیکھو |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٠} |
40. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ {٤١} |
41. بے شک پرہیزگار ٹھنڈی چھاؤں اور چشموں میں ہوں گے |
| وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ {٤٢} |
42. اور میووں میں جو وہ چاہیں گے |
| كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ {٤٣} |
43. مزے سے کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے جو تم کرتے رہے |
| إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ {٤٤} |
44. بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیتے ہیں |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٥} |
45. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ {٤٦} |
46. کھاؤ اور چند روز فائدہ اٹھاؤ بے شک تم مجرم ہو |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٧} |
47. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ {٤٨} |
48. اورجب ان سے کہا جاتا تھا کہ رکوع کرو تورکوع نہ کرتے تھے |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٩} |
49. اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے |
| فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ {٥٠} |
50. پس اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے |
 |