سورةالمرسلات {٧٧} 77. AL-MURSALAAT
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا {١} 1. ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا {٢} 2. پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا {٣} 3. اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا {٤} 4. پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا {٥} 5. پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا {٦} 6. تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ {٧} 7. کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ {٨} 8. جب تاروں کی چمک جاتی رہے
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ {٩} 9. اور جب آسمان پھٹ جائے
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ {١٠} 10. اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ {١١} 11. اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ {١٢} 12. بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟
لِيَوْمِ الْفَصْلِ {١٣} 13. فیصلے کے دن کے لئے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ {١٤} 14. اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٥} 15. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ {١٦} 16. کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ {١٧} 17. پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ {١٨} 18. ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٩} 19. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ {٢٠} 20. کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ {٢١} 21. اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا
إِلَىٰ قَدَرٍ مَعْلُومٍ {٢٢} 22. ایک وقت معین تک
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ {٢٣} 23. پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٢٤} 24. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا {٢٥} 25. کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا {٢٦} 26. یعنی) زندوں اور مردوں کو
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا {٢٧} 27. (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٢٨} 28. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
انْطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ {٢٩} 29. جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
انْطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ {٣٠} 30. (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ {٣١} 31. نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ {٣٢} 32. اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ {٣٣} 33. گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٣٤} 34. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ {٣٥} 35. یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ {٣٦} 36. اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٣٧} 37. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ {٣٨} 38. یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ {٣٩} 39. اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٠} 40. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ {٤١} 41. بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ {٤٢} 42. اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ {٤٣} 43. اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ {٤٤} 44. ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٥} 45. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ {٤٦} 46. (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٧} 47. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ {٤٨} 48. اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٩} 49. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ {٥٠} 50. اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟
Al-Qur'an Today @2006