سورةالمرسلات {٧٧} 77. AL-MURSALAAT
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا {١} 1. قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲)
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا {٢} 2. پھر زور سے جھونکا دینے والیاں،
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا {٣} 3. پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳)
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا {٤} 4. پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا {٥} 5. پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں (ف۴)
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا {٦} 6. حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ {٧} 7. بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے (ف۶)
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ {٨} 8. پھر جب تارے محو کردیے جائیں،
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ {٩} 9. اور جب آسمان میں رخنے پڑیں،
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ {١٠} 10. اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں،
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ {١١} 11. اور جب رسولوں کا وقت آئے (ف۷)
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ {١٢} 12. کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے،
لِيَوْمِ الْفَصْلِ {١٣} 13. روز فیصلہ کے لیے،
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ {١٤} 14. اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے (ف۸)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٥} 15. جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی (ف۹)
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ {١٦} 16. کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰)
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ {١٧} 17. پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱)
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ {١٨} 18. مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٩} 19. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ {٢٠} 20. کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا (ف۱۲)
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ {٢١} 21. پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳)
إِلَىٰ قَدَرٍ مَعْلُومٍ {٢٢} 22. ایک معلوم اندازہ تک (ف۱۴)
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ {٢٣} 23. پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٢٤} 24. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا {٢٥} 25. کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا،
أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا {٢٦} 26. تمہارے زندوں اور مردوں کی (ف۱۶)
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا {٢٧} 27. اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا (ف۱۸)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٢٨} 28. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹)
انْطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ {٢٩} 29. چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے،
انْطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ {٣٠} 30. چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں (ف۲۱)
لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ {٣١} 31. نہ سایہ دے (ف۲۲) نہ لپٹ سے بچائے (ف۲۳)
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ {٣٢} 32. بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے (ف۲۴)
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ {٣٣} 33. جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٣٤} 34. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ {٣٥} 35. یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے (ف۲۵)
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ {٣٦} 36. اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں (ف۲۶)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٣٧} 37. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ {٣٨} 38. یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا (ف۲۷) اور سب اگلوں کو (ف۲۸)
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ {٣٩} 39. اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو (ف۲۹)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٠} 40. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ {٤١} 41. بیشک ڈر والے (ف۳۰) سایوں اور چشموں میں ہیں،
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ {٤٢} 42. اور میووں میں جو ان کا جی چاہے (ف۳۱)
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ {٤٣} 43. کھاؤ اور پیو رچتا ہوا (ف۳۲) اپنے اعمال کا صلہ (ف۳۳)
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ {٤٤} 44. بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٥} 45. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۳۴)
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ {٤٦} 46. کچھ دن کھالو اور برت لو (ف۳۵) ضرور تم مجرم ہو (ف۳۶)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٧} 47. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ {٤٨} 48. اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {٤٩} 49. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ {٥٠} 50. پھر اس (ف۳۷) کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے (ف۳۸)
Al-Qur'an Today @2006