سورةالنازعات {٧٩} 79. AN-NAAZI´AAT
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا {١} 1. قسم ان کی (ف۲) کہ سختی سے جان کھینچیں (ف۳)
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا {٢} 2. اور نرمی سے بند کھولیں) (ف۴)
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا {٣} 3. اور آسانی سے پیریں (ف۵)
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا {٤} 4. پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں (ف۶)
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا {٥} 5. پھر کام کی تدبیر کریں (ف۷)
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ {٦} 6. کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی (ف۸)
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ {٧} 7. اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی (ف۹)
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ {٨} 8. کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے،
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ {٩} 9. آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے (ف۱۰)
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ {١٠} 10. کافر (ف۱۱) کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے (ف۱۲)
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً {١١} 11. کیا ہم جب گلی ہڈیاں ہوجائیں گے (ف۱۳)
قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ {١٢} 12. بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے (ف۱۴)
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ {١٣} 13. تو وہ (ف۱۵) نہیں مگر ایک جھڑکی (ف۱۶)
فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ {١٤} 14. جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے (ف۱۷)
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ {١٥} 15. کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی (ف۱۸)
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى {١٦} 16. جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں (ف۱۹) ندا فرمائی،
اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ {١٧} 17. کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا (ف۲۰)
فَقُلْ هَلْ لَكَ إِلَىٰ أَنْ تَزَكَّىٰ {١٨} 18. اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۱)
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ {١٩} 19. اور تجھے تیرے رب کی طرف (ف۲۲) راہ بتاؤں کہ تو ڈرے (ف۲۳)
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ {٢٠} 20. پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی (ف۲۴)
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ {٢١} 21. اس پر اس نے جھٹلایا (ف۲۵) اور نافرمانی کی،
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ {٢٢} 22. پھر پیٹھ دی (ف۲۶) اپنی کوشش میں لگا (ف۲۷)
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ {٢٣} 23. تو لوگوں کو جمع کیا (ف۲۸) پھر پکارا،
فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ {٢٤} 24. پھر بولا میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں (ف۲۹)
فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَىٰ {٢٥} 25. تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا (ف۳۰)
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَىٰ {٢٦} 26. بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اسے جو ڈرے (ف۳۱)
أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا {٢٧} 27. کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا (ف۳۲) مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا،
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا {٢٨} 28. اس کی چھت اونچی کی (ف۳۳) پھر اسے ٹھیک کیا (ف۳۴)
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا {٢٩} 29. اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی (ف۳۵)
وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَاهَا {٣٠} 30. اور اس کے بعد زمین پھیلائی (ف۳۶)
أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا {٣١} 31. اس میں سے (ف۳۷) اس کا پانی اور چارہ نکا لا (ف۳۸)
وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا {٣٢} 32. اور پہاڑوں کو جمایا (ف۳۹)
مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ {٣٣} 33. تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کو،
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ {٣٤} 34. پھر جب آئے گی وہ عام مصیبت سب سے بڑی (ف۴۰)
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ مَا سَعَىٰ {٣٥} 35. اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی (ف۴۱)
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَىٰ {٣٦} 36. اور جہنم ہر دیکھنے والے پر ظاہر کی جائے گی (ف۴۲)
فَأَمَّا مَنْ طَغَىٰ {٣٧} 37. تو وہ جس نے سرکشی کی (ف۴۳)
وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا {٣٨} 38. اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی (ف۴۴)
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَىٰ {٣٩} 39. تو بیشک جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے،
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ {٤٠} 40. اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا (ف۴۵) اور نفس کو خواہش سے روکا (ف۴۶)
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ {٤١} 41. تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے (ف۴۷)
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا {٤٢} 42. تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے،
فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا {٤٣} 43. تمہیں اس کے بیان سے کیا تعلق (ف۴۸)
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا {٤٤} 44. تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے،
إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا {٤٥} 45. تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے،
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا {٤٦} 46. گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے (ف۴۹) دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے،
Al-Qur'an Today @2006