 |
| عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ {١} |
1. پیغمبر چین بجیں ہوئے اور منہ موڑ لیا |
| أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ {٢} |
2. کہ ان کے پاس ایک اندھا آیا |
| وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ {٣} |
3. اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید وہ پاک ہوجائے |
| أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَىٰ {٤} |
4. یا وہ نصیحت پکڑ لے تو اس کو نصیحت نفع دے |
| أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ {٥} |
5. لیکن وہ جو پروا نہیں کرتا |
| فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّىٰ {٦} |
6. سو آپ کے لیے توجہ کرتے ہیں |
| وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ {٧} |
7. حالانکہ آپ پر اس کےنہ سدھرنے کا کوئی الزام نہیں |
| وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَىٰ {٨} |
8. اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا |
| وَهُوَ يَخْشَىٰ {٩} |
9. اور وہ ڈر رہا ہے |
| فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ {١٠} |
10. تو آپ اس سے بے پروائی کرتے ہیں |
| كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ {١١} |
11. ایسا نہیں چاہیئے بے شک یہ تو ایک نصیحت ہے |
| فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ {١٢} |
12. پس جو چاہے اس کو یاد کرے |
| فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ {١٣} |
13. وہ عزت والے صحیفوں میں ہے |
| مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ {١٤} |
14. جو بلند مرتبہ اور پاک ہیں |
| بِأَيْدِي سَفَرَةٍ {١٥} |
15. ان لکھنے والوں کے ہاتھوں میں |
| كِرَامٍ بَرَرَةٍ {١٦} |
16. جو بڑے بزرگ نیکو کار ہیں |
| قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ {١٧} |
17. انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے |
| مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ {١٨} |
18. اس نے کس چیز سے اس کو بنایا |
| مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ {١٩} |
19. ایک بوند سے اس کوبنایا پھر اس کا اندزہ ٹھیرایا |
| ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ {٢٠} |
20. پھراس پر راستہ آسان کر دیا |
| ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ {٢١} |
21. پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا |
| ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ {٢٢} |
22. پھر جب چاہے گا اٹھا کر کھڑا کرے گا |
| كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ {٢٣} |
23. ایسا نہیں چاہیئے اس نے تعمیل نہیں کی جو اس کو حکم دیا تھا |
| فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ {٢٤} |
24. پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیئے |
| أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا {٢٥} |
25. کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا |
| ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا {٢٦} |
26. پھر ہم نے زمین کو چیر کر پھاڑا |
| فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا {٢٧} |
27. پھر ہم نے اس میں اناج ا گایا |
| وَعِنَبًا وَقَضْبًا {٢٨} |
28. اورانگور اور ترکاریاں |
| وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا {٢٩} |
29. اور زیتون اور کھجور |
| وَحَدَائِقَ غُلْبًا {٣٠} |
30. اور گھنے باغ |
| وَفَاكِهَةً وَأَبًّا {٣١} |
31. اور میوے اور گھاس |
| مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ {٣٢} |
32. تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات |
| فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ {٣٣} |
33. پھر جس وقت کانوں کا بہرا کرنے والا شور برپا ہوگا |
| يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ {٣٤} |
34. جس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا |
| وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ {٣٥} |
35. اور اپنی ماں اور باپ سے |
| وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ {٣٦} |
36. اور اپنی بیوی اوراپنے بیٹوں سے |
| لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ {٣٧} |
37. ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی |
| وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ {٣٨} |
38. اورکچھ چہرے اس دن چمک رہے ہوں گے |
| ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ {٣٩} |
39. ہنستے ہوئے خوش و خرم |
| وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ {٤٠} |
40. اور کچھ چہرے اس دن ایسے ہوں گے کہ ان پر گرد پڑی ہو گی |
| تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ {٤١} |
41. ان پر سیاہی چھا رہی ہو گی |
| أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ {٤٢} |
42. یہی لوگ ہیں منکر نافرمان |
 |