 |
| إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ {١} |
1. جب سورج لپیٹ لیا جائے گا |
| وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ {٢} |
2. جب تارے بےنور ہو جائیں گے |
| وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ {٣} |
3. اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے |
| وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ {٤} |
4. اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی |
| وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ {٥} |
5. اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے |
| وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ {٦} |
6. اور جب دریا آگ ہو جائیں گے |
| وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ {٧} |
7. اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی |
| وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ {٨} |
8. اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا |
| بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ {٩} |
9. کہ وہ کس گناہ پرماری گئی |
| وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ {١٠} |
10. اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے |
| وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ {١١} |
11. اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی |
| وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ {١٢} |
12. اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی |
| وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ {١٣} |
13. اور بہشت جب قریب لائی جائے گی |
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ {١٤} |
14. تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے |
| فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ {١٥} |
15. ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں |
| الْجَوَارِ الْكُنَّسِ {١٦} |
16. (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں |
| وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ {١٧} |
17. اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے |
| وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ {١٨} |
18. اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے |
| إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ {١٩} |
19. کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے |
| ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ {٢٠} |
20. جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے |
| مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ {٢١} |
21. سردار (اور) امانت دار ہے |
| وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ {٢٢} |
22. اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں |
| وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ {٢٣} |
23. بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے |
| وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ {٢٤} |
24. اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں |
| وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ {٢٥} |
25. اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں |
| فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ {٢٦} |
26. پھر تم کدھر جا رہے ہو |
| إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ {٢٧} |
27. یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے |
| لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ {٢٨} |
28. (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے |
| وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ {٢٩} |
29. اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے |
 |