 |
| إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ {١} |
1. جب آسمان پھٹ جائے گا |
| وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ {٢} |
2. اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے |
| وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ {٣} |
3. اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی |
| وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ {٤} |
4. جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی |
| وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ {٥} |
5. اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی) |
| يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ {٦} |
6. اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا |
| فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ {٧} |
7. تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا |
| فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا {٨} |
8. اس سے حساب آسان لیا جائے گا |
| وَيَنْقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا {٩} |
9. اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا |
| وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ {١٠} |
10. اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا |
| فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا {١١} |
11. وہ موت کو پکارے گا |
| وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا {١٢} |
12. اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا |
| إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا {١٣} |
13. یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا |
| إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ {١٤} |
14. اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا |
| بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا {١٥} |
15. ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا |
| فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ {١٦} |
16. ہمیں شام کی سرخی کی قسم |
| وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ {١٧} |
17. اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی |
| وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ {١٨} |
18. اور چاند کی جب کامل ہو جائے |
| لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ {١٩} |
19. کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے |
| فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ {٢٠} |
20. تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے |
| وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ {٢١} |
21. اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے |
| بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ {٢٢} |
22. بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں |
| وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ {٢٣} |
23. اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے |
| فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ {٢٤} |
24. تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو |
| إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ {٢٥} |
25. ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے |
 |