سورةالطارق {٨٦} 86. AT-TAARIQ
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ {١} 1. آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ {٢} 2. اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے
النَّجْمُ الثَّاقِبُ {٣} 3. وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے
إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ {٤} 4. ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ {٥} 5. پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ {٦} 6. ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ {٧} 7. جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ {٨} 8. بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ {٩} 9. جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے
فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ {١٠} 10. تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ {١١} 11. آسمان اور بارش والے کی قسم ہے
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ {١٢} 12. اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ {١٣} 13. بے شک قرآن قطعی بات ہے
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ {١٤} 14. اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا {١٥} 15. بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں
وَأَكِيدُ كَيْدًا {١٦} 16. اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا {١٧} 17. پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو
Al-Qur'an Today @2006