سورةالطارق {٨٦} 86. AT-TAARIQ
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ {١} 1. آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ {٢} 2. اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
النَّجْمُ الثَّاقِبُ {٣} 3. وہ تارا ہے چمکنے والا
إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ {٤} 4. کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ {٥} 5. تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ {٦} 6. وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ {٧} 7. جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ {٨} 8. بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ {٩} 9. جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ {١٠} 10. تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ {١١} 11. آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ {١٢} 12. اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ {١٣} 13. کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ {١٤} 14. اور بیہودہ بات نہیں ہے
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا {١٥} 15. یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
وَأَكِيدُ كَيْدًا {١٦} 16. اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا {١٧} 17. تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو
Al-Qur'an Today @2006