 |
| سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى {١} |
1. (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو |
| الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ {٢} |
2. جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا |
| وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ {٣} |
3. اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا |
| وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ {٤} |
4. اور جس نے چارہ اگایا |
| فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ {٥} |
5. پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا |
| سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ {٦} |
6. ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے |
| إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ {٧} |
7. مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی |
| وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ {٨} |
8. ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے |
| فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ {٩} |
9. سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو |
| سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ {١٠} |
10. جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا |
| وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى {١١} |
11. اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا |
| الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ {١٢} |
12. جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا |
| ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ {١٣} |
13. پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا |
| قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ {١٤} |
14. بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا |
| وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ {١٥} |
15. اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا |
| بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا {١٦} |
16. مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو |
| وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ {١٧} |
17. حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے |
| إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ {١٨} |
18. یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے |
| صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ {١٩} |
19. (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں |
 |