سورةالاعلى {٨٧} 87. AL-A´LAA
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى {١} 1. اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے (ف۲)
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ {٢} 2. جس نے بناکر ٹھیک کیا (ف۳)
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ {٣} 3. اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف۴)
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ {٤} 4. اور جس نے چارہ نکالا،
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ {٥} 5. پھر اسے خشک سیاہ کردیا،
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ {٦} 6. اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ {٧} 7. مگر جو اللہ چاہے (ف۶) بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ {٨} 8. اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے (ف۷)
فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ {٩} 9. تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹)
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ {١٠} 10. عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰)
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى {١١} 11. اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ {١٢} 12. جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲)
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ {١٣} 13. پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیے (ف۱۴)
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ {١٤} 14. بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵)
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ {١٥} 15. اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱۶) نماز پڑھی (ف۱۷)
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا {١٦} 16. بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸)
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ {١٧} 17. اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ {١٨} 18. بیشک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰)
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ {١٩} 19. ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،
Al-Qur'an Today @2006