 |
| وَالْفَجْرِ {١} |
1. اس صبح کی قسم (ف۲) |
| وَلَيَالٍ عَشْرٍ {٢} |
2. اور دس راتوں کی (ف۳) |
| وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ {٣} |
3. اور جفت اور طاق کی (ف۴) |
| وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ {٤} |
4. اور رات کی جب چل دے (ف۵) |
| هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ {٥} |
5. کیوں اس میں عقلمند کے لیے قسم ہوئی (ف۶) |
| أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ {٦} |
6. کیا تم نے نہ دیکھا (ف۷) تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا، |
| إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ {٧} |
7. وہ اِرم حد سے زیادہ طول والے (ف۸) |
| الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ {٨} |
8. کہ اس جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا (ف۹) |
| وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ {٩} |
9. اور ثمود جنہوں نے وادی میں (ف۱۰) پتھر کی چٹانیں کاٹیں (ف۱۱) |
| وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ {١٠} |
10. اور فرعون کہ چومیخا کرتا (سخت سزائیں دیتا) (ف۱۲) |
| الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ {١١} |
11. جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی (ف۱۳) |
| فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ {١٢} |
12. پھر ان میں بہت فساد پھیلایا (ف۱۴) |
| فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ {١٣} |
13. تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوت مارا، |
| إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ {١٤} |
14. بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں، |
| فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ {١٥} |
15. لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے، جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی، |
| وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ {١٦} |
16. اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے، تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا، |
| كَلَّا ۖ بَلْ لَا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ {١٧} |
17. یوں نہیں (ف۱۵) بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے (ف۱۶) |
| وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ {١٨} |
18. اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے، |
| وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَمًّا {١٩} |
19. اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو (ف۱۷) |
| وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا {٢٠} |
20. اور مال کی نہایت محبت رکھتے ہو (ف۱۸) |
| كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا {٢١} |
21. ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کردی جائے (ف۱۹) |
| وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا {٢٢} |
22. اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار، |
| وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ وَأَنَّىٰ لَهُ الذِّكْرَىٰ {٢٣} |
23. اور اس دن جہنم لائے جائے (ف۲۰) اس دن آدمی سوچے گا (ف۲۱) اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں (ف۲۲) |
| يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي {٢٤} |
24. کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی، |
| فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ {٢٥} |
25. تو اس دن اس کا سا عذاب (ف۲۳) کوئی نہیں کرتا، |
| وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ {٢٦} |
26. اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا، |
| يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ {٢٧} |
27. اے اطمینان والی جان (ف۲۴) |
| ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً {٢٨} |
28. اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی، |
| فَادْخُلِي فِي عِبَادِي {٢٩} |
29. پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو، |
| وَادْخُلِي جَنَّتِي {٣٠} |
30. اور میری جنت میں آ، |
 |