سورةالبلد {٩٠} 90. AL-BALAD
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ {١} 1. ا س شہر کی قسم ہے
وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ {٢} 2. حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ {٣} 3. اورباپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ {٤} 4. کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے
أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ {٥} 5. کیا وہ خیال کرتا ہےکہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا {٦} 6. کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا
أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ {٧} 7. کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا
أَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ عَيْنَيْنِ {٨} 8. کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ {٩} 9. اور زبان اور دو ہونٹ
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ {١٠} 10. اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ {١١} 11. پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ {١٢} 12. اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے
فَكُّ رَقَبَةٍ {١٣} 13. گردن کا چھوڑانا
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ {١٤} 14. یا بھوک کے دن میں کھلانا
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ {١٥} 15. کسی رشتہ دار یتیم کو
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ {١٦} 16. یا کسی خاک نشین مسکین کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ {١٧} 17. پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ {١٨} 18. یہی لوگ دائیں والے ہیں
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ {١٩} 19. اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ {٢٠} 20. انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے
Al-Qur'an Today @2006