 |
| لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ {١} |
1. مجھے اس شہر کی قسم (ف۲) |
| وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ {٢} |
2. کہ اے محبوب! تم اس شہر میں تشریف فرما ہو (ف۳) |
| وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ {٣} |
3. اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو (ف۴) |
| لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ {٤} |
4. بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا (ف۵) |
| أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ {٥} |
5. کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا (ف۶) |
| يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا {٦} |
6. کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کردیا (ف۷) |
| أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ {٧} |
7. کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا (ف۸) |
| أَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ عَيْنَيْنِ {٨} |
8. کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں (ف۹) |
| وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ {٩} |
9. اور زبان (ف۱۰) اور دو ہونٹ (ف۱۱) |
| وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ {١٠} |
10. اور اسے دو ابھری چیزوں کی راہ بتائی (ف۱۲) |
| فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ {١١} |
11. پھر بے تامل گھاٹی میں نہ کودا (ف۱۳) |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ {١٢} |
12. اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے (ف۱۴) |
| فَكُّ رَقَبَةٍ {١٣} |
13. کسی بندے کی گردن چھڑانا (ف۱۵) |
| أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ {١٤} |
14. یا بھوک کے دن کھانا دینا (ف۱۶) |
| يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ {١٥} |
15. رشتہ دار یتیم کو، |
| أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ {١٦} |
16. یا خاک نشین مسکین کو (ف۱۷) |
| ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ {١٧} |
17. پھر ہو ان سے جو ایمان لائے (ف۱۸) اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں (ف۱۹) اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں(ف۲۰) |
| أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ {١٨} |
18. یہ دہنی طرف والے ہیں (ف۲۱) |
| وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ {١٩} |
19. اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے (ف۲۲) |
| عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ {٢٠} |
20. ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی (ف۲۳) |
 |