سورةالشمس {٩١} 91. ASY-SYAMS
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا {١} 1. سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہے
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا {٢} 2. اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا {٣} 3. اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دے
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا {٤} 4. اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لے
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا {٥} 5. اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا {٦} 6. اور زمین اور اس کی جس نے اس کو بچھایا
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا {٧} 7. اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیا
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا {٨} 8. پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا {٩} 9. بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا {١٠} 10. اوربے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیا
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا {١١} 11. ثمود نے اپنی سرکشی سے (صالح کو) جھٹلایا تھا
إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا {١٢} 12. جب کہ ان کا بڑا بدبخت اٹھا
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا {١٣} 13. پس ان سے الله کے رسول نے کہا کہ الله کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے بچو
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا {١٤} 14. پس انہوں نے اس کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر ان پر ان کے رب نےان کےگناہوں کے بدلے ہلاکت نازل کی پھر ان کو برابر کر دیا
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا {١٥} 15. اوراس نے اس کےانجام کی پروا نہ کی
Al-Qur'an Today @2006