 |
| وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ {١} |
1. رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے |
| وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ {٢} |
2. اور دن کی قسم جب چمک اٹھے |
| وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ {٣} |
3. اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے |
| إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ {٤} |
4. کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے |
| فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ {٥} |
5. تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی |
| وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ {٦} |
6. اور نیک بات کو سچ جانا |
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ {٧} |
7. اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے |
| وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ {٨} |
8. اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا |
| وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ {٩} |
9. اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا |
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ {١٠} |
10. اسے سختی میں پہنچائیں گے |
| وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ {١١} |
11. اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا |
| إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ {١٢} |
12. ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے |
| وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ {١٣} |
13. اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں |
| فَأَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ {١٤} |
14. سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا |
| لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى {١٥} |
15. اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے |
| الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {١٦} |
16. جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا |
| وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى {١٧} |
17. اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا |
| الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ {١٨} |
18. جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو |
| وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَىٰ {١٩} |
19. اور (اس لیے) نہیں( دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے |
| إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ {٢٠} |
20. بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے |
| وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ {٢١} |
21. اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا |
 |