 |
| وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ {١} |
1. اور رات کی قسم جب چھائے (ف۲) |
| وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ {٢} |
2. اور دن کی جب چمکے (ف۳) |
| وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ {٣} |
3. اور اس (ف۴) کی جس نے نر و مادہ بنائے (ف۵) |
| إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ {٤} |
4. بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے (ف۶) |
| فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ {٥} |
5. تو وہ جس نے دیا (ف۷) اور پرہیزگاری کی (ف۸) |
| وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ {٦} |
6. اور سب سے اچھی کو سچ مانا (ف۹) |
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ {٧} |
7. تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے (ف۱۰) |
| وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ {٨} |
8. اور وہ جس نے بخل کیا (ف۱۱) اور بے پرواہ بنا (ف۱۲) |
| وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ {٩} |
9. اور سب سے اچھی کو جھٹلایا (ف۱۳) |
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ {١٠} |
10. تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے (ف۱۴) |
| وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ {١١} |
11. اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا (ف۱۵) |
| إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ {١٢} |
12. بیشک ہدایت فرمانا (ف۱۶) ہمارے ذمہ ہے، |
| وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ {١٣} |
13. اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں، |
| فَأَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ {١٤} |
14. تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے، |
| لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى {١٥} |
15. نہ جائے گا اس میں (ف۱۷) مگر بڑا بدبخت، |
| الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {١٦} |
16. جس نے جھٹلایا (ف۱۸) اور منہ پھیرا (ف۱۹) |
| وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى {١٧} |
17. اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے زیادہ پرہیزگار، |
| الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ {١٨} |
18. جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۰) |
| وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَىٰ {١٩} |
19. اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے (ف۲۱) |
| إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ {٢٠} |
20. صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے، |
| وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ {٢١} |
21. اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا (ف۲۲) |
 |