 |
| أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ {١} |
1. (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا) |
| وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ {٢} |
2. اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا |
| الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ {٣} |
3. جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی |
| وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ {٤} |
4. اور تمہارا ذکر بلند کیا |
| فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا {٥} |
5. ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے |
| إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا {٦} |
6. (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے |
| فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ {٧} |
7. تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو |
| وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَبْ {٨} |
8. اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو |
 |