 |
| أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ {١} |
1. کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا (ف۲) |
| وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ {٢} |
2. اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا، |
| الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ {٣} |
3. جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی (ف۳) |
| وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ {٤} |
4. اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا (ف۴) |
| فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا {٥} |
5. تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے، |
| إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا {٦} |
6. بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے (ف۵) |
| فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ {٧} |
7. تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں(ف۶) محنت کرو (ف۷) |
| وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَبْ {٨} |
8. اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو (ف۸) |
 |