 |
| وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ {١} |
1. انجیر اور زیتون کی قسم ہے |
| وَطُورِ سِينِينَ {٢} |
2. اور طور سینا کی |
| وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ {٣} |
3. اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے |
| لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ {٤} |
4. بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے |
| ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ {٥} |
5. پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے |
| إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ {٦} |
6. مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے |
| فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ {٧} |
7. پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے |
| أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ {٨} |
8. کیا الله سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے) |
 |