سورةالعلق {٩٦} 96. AL-´ALAQ
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ {١} 1. پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا (ف۳)
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ {٢} 2. آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا، پڑھو (ف۴)
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ {٣} 3. اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم،
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ {٤} 4. جس نے قلم سے لکھنا سکھایا (ف۵)
عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ {٥} 5. آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا (ف۶)
كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىٰ {٦} 6. ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے،
أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىٰ {٧} 7. اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا (ف۷)
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ {٨} 8. بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۸)
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ {٩} 9. بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے،
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ {١٠} 10. بندے کو جب وہ نماز پڑھے (ف۹)
أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ {١١} 11. بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا،
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ {١٢} 12. یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا،
أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {١٣} 13. بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا (ف۱۰) اور منہ پھیرا (ف۱۱)
أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ {١٤} 14. تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا (ف۱۲) کہ اللہ دیکھ رہا ہے (ف۱۳)
كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ {١٥} 15. ہاں ہاں اگر باز نہ آیا (ف۱۴) تو ضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے (ف۱۵)
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ {١٦} 16. کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار،
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ {١٧} 17. اب پکارے اپنی مجلس کو (ف۱۶)
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ {١٨} 18. ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں (ف۱۷)
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩ {١٩} 19. ہاں ہاں، اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو (ف۱۸) اور ہم سے قریب ہوجاؤ، (السجدة ۔۱۴)
Al-Qur'an Today @2006