 |
| إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا {١} |
1. جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی |
| وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا {٢} |
2. اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی |
| وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا {٣} |
3. اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ |
| يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا {٤} |
4. اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی |
| بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا {٥} |
5. کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا ) |
| يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ {٦} |
6. اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں |
| فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ {٧} |
7. تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا |
| وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ {٨} |
8. اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا |
 |