سورةالزلزلة {٩٩} 99. AZ-ZALZALAH
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا {١} 1. جب زمین تھرتھرا دی جائے (ف۲) جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے (ف۳)
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا {٢} 2. اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے (ف۴)
وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا {٣} 3. اور آدمی کہے اسے کیا ہوا (ف۵)
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا {٤} 4. اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی (ف۶)
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا {٥} 5. اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا (ف۷)
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ {٦} 6. اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے (ف۸) کئی راہ ہوکر (ف۹) تاکہ اپنا کیا (ف۱۰) دکھائیں جائیں تو،
فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ {٧} 7. جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا،
وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ {٨} 8. اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا (ف۱۱)
Al-Qur'an Today @2006