 |
| بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ {١} |
1. شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے |
| الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {٢} |
2. سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے |
| الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ {٣} |
3. بڑا مہربان نہایت رحم والا |
| مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ {٤} |
4. جزا کے دن کا مالک |
| إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ {٥} |
5. ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
| اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ {٦} |
6. ہمیں سیدھا راستہ دکھا |
| صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ {٧} |
7. ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے |
 |