|
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ {١} |
1. شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے |
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {٢} |
2. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے |
الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ {٣} |
3. بڑا مہربان نہایت رحم والا |
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ {٤} |
4. انصاف کے دن کا حاکم |
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ {٥} |
5. (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ {٦} |
6. ہم کو سیدھے رستے چلا |
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ {٧} |
7. ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے |
|