سورةالفاتحة {١} 1. AL-FAATIHAH
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ {١} 1. اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ {٢} 2. سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا،
الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ {٣} 3. بہت مہربان رحمت والا،
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ {٤} 4. روز جزا کا مالک،
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ {٥} 5. ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں،
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ {٦} 6. ہم کو سیدھا راستہ چلا،
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ {٧} 7. راستہ ان کا جن پر تو نے احسان کیا، نہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا
Al-Qur'an Today @2006